سیف علی خان کو سرجر ی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

بالی وڈ اداکار سیف علی خان گھٹنے اور کندھے کی سرجری کیلئےہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کے گھٹنے اور کندھے میں فریکچر ہوا ہے جس کی سرجری کیلئے انہیں ممبئی کے کوکیلابین ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے ابھی تک اداکار کے خاندانی ذرائع کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا البتہ میڈیا پورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہسپتال میں سیف کے ساتھ ان کی اہلیہ کرینہ کپور موجود ہیں۔واضح رہے کہ اداکار سیف علی خان نے اداکارہ کرینہ کپور سے دوسری شادی کی ہے اور جوڑے کے دو بیٹے تیمور اور جہانگیر علی خان ہیں جب کہ اس سے قبل اداکار نے پہلی شادی اداکارہ امرتا سنگھ سے کی تھی جس سے ان کی بیٹی اداکارہ سارا علی خان اور بیٹا ابراہیم علی خان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں