جنت مرزا کی چھوٹی بہن کی شادی کی تقریبات شروع ، جھلکیاں سامنے آگئیں

معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کی چھوٹی بہن سحر مرزا کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ سحر مرزا خود بھی معروف ٹک ٹاکر ہیں ، جن کی شادی کی تقریبات ڈھولکی کی تقریب سے شروع ہوئیں۔ یہ تقریب موسیقی اور رقص و سرود سے معمور تھی، جس کی جھلکیاں جنت مرزا، ان کی ٹک ٹاکر بہن علشبہ انجم اور دلہن سحر مرزا کی طرف سے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر دکھائی جاتی رہیں۔اس کے اگلے دن دعائے خیر کا اہتمام کیا گیا۔ دعائے خیر کی تقریب کے لیے سحر نے سیاہ رنگ کے دیدہ زیب اور نفیس لباس کا انتخاب کیا۔ سحر مرزا نے اپنی دعائے خیر کی تقریب میں بنائی گئی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی ور کیپشن میں لکھا ’’بسم اللہ، پلیز ہمیں اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔ آپ پر بھی اللہ کا فضل و کرم ہو۔‘‘ رپورٹ کے مطابق جنت مرزا اور علشبہ انجم اپنی بہن کی شادی کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر تینوں بہنوں کی طرف سے پوسٹ کی گئی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز پر کمنٹس میں صارفین سحر مرزا کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں