شعیب ملک کی نئی دلہن ثناء جاوید نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے مداحوں کو کشمکش میں ڈال دیا

کچھ عرصہ قبل پاکستان کے معروف کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ دوسری شادی کرنے والی ثناء جاوید نے آج اپنی انسٹاگرام سٹوری پر پیغام جاری کرتے ہوئے مداحوں کو تذبذب کا شکار کر دیاہے ۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ راک بینڈ ’امیجن ڈراگن‘ کا مشہور گانا ’بیلیور‘ شیئر کیا ہے۔اداکارہ نے اس گانے کے چند معنی خیز بول اپنی انسٹا اسٹوری میں شیئر کئے ہیں، جس میں ایک ایسے شخص کی کہانی سنائی گئی ہے جو چھوٹی سی عمر میں زندگی کی تلخیوں کا سامنا کرتے ہوئے بُری طرح ٹوٹ گیا ہے، وہ شدید درد میں نظمیں لکھتا ہے اور بتاتا ہے کہ اُس نے اپنے مشکل وقت سے سیکھا اور وہ اپنے درد کی شدت سے مضبوط بن گیا۔اب سوشل میڈیا صارفین اس کشمکش میں ہیں کہ گویا ثناء جاوید ان اشعار سے واقعی کسی تکلیف کو بیان کرنا چاہتی ہیں یا پھر وہ اس گانے کو انجوائے کر رہی ہیں۔مختلف سوشل میڈیا پیجز پر اداکارہ کی پوسٹ وائرل ہوتے ہی صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ واضح رہے کہ 20 جنوری کو ثنا جاوید اور شعیب ملک نے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، اس جوڑی نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں