عید پر ہاتھوں میں مہندی اور “فلسطین ” سے اظہار محبت کا انداز

عید ہو اور خواتین کے ہاتھوں میں مہندی نہ ہو ایسا ہو نہیں سکتا لیکن اس بار عید پر مہندی کیساتھ ایک نعرہ ایک جھنڈا بھی تھا ۔نعرہ تھا فلسطین کی آزادی کا اور جھنڈا تھا فلسطین کا ۔۔۔یہ خواتین کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا انداز تھا جو انہوں نے اس بار عید الفطر پر اپنایا ۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف اور پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی عید کے موقع پر مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے، اہم بات یہ ہے کہ دونوں کا انداز ایک جیسا تھا۔سائرہ یوسف نے اپنی انسٹا سٹوری پر اپنے ہاتھ کی ایک تصویر شیئر کی ہے، اس تصویر میں اداکارہ کے ہاتھ پر مہندی کے ڈیزائن میں’فلسطین‘ لکھا ہوا نظر آ رہا ہے۔اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں سورہ یوسف کی ایک آیت لکھی ہے جس کا مطلب ہے’ اے ایمان والو، اللّٰہ کی رحمت سے ناامید نہ ہو کیونکہ اللّٰہ کی رحمت سے کوئی ناامید نہیں ہوتا سوائے ان کے جو ایمان نہیں رکھتے‘۔دوسری جانب، پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں وہ اپنا ہاتھ دکھاتی نظر آ رہی ہیں جس پر فلسطین کا جھنڈا بنا ہوا ہے اور ساتھ ہی مہندی سے’Free Palestine‘ بھی لکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں