اقراء عزیز کے پھر سے ماں بننے کی افواہوں پر یاسر حسین پھٹ پڑے، بیان سامنے آگیا

معروف پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز ویسے تو سوشل میڈیا پر اپنے ڈراموں اور اداکاری کے باعث سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتی ہیں، تاہم پاکستانی ڈراموں کے ساتھ ساتھ ان کی نجی زندگی سے متعلق بھی صارفین تجسس کا شکار رہتے ہیں۔حال ہی میں ان کے دوبارہ حاملہ ہونےکی خبر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے، جبکہ تصویر بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔اقراء عزیز کے شوہر اداکار یاسر حسین کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ اپلوڈ کیا گیا تھا جس میں یاسر حسین کا کہنا تھا کہ یہ کپڑے میری بیوی نے میرے لیے ڈیزائن کیے ہیں اور مجھے بے حد پسند آ رہے ہیں۔اداکار اور ان کی اہلیہ سفید رنگ کے ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے تاہم اداکارہ کی جانب سے اپنا بایاں ہاتھ کچھ اس طرح رکھا گیا تھا جس سے چند سوشل میڈیا صارفین کویوں لگا گویا اقراء عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہےتاہم اب اداکار کی جانب سے باضابطہ اس حوالے سے بیان سامنے آ گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں