مبینہ نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے بالآخر خاموشی توڑ دی

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے اپنی جعلی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق اپنے ایکس اکائونٹ پر ایک پوسٹ میں عروب جتوئی نے کہا ہے کہ ’’یہ دیکھ کر انتہائی دل شکستہ ہوں کہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کو کس طرح خواتین کی پرائیویسی کے خلاف ایک ہتھیار بنایا جا سکتا ہے۔ اپنی جعلی برہنہ ویڈیو وائرل ہونے پر انتہائی ذہنی پریشانی کا شکار ہوں۔‘‘عروب جتوئی مزید لکھتی ہیں کہ ’’میری جعلی ویڈیو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کے خطرات کا انتباہ ہے۔ ہمیں ہر ایک کے تحفظ کے لیے اس مسئلے سے نمٹنے کی فوری ضرورت ہے۔‘‘رپورٹ کے مطابق اپنی اہلیہ کی جعلی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈکی بھائی کی طرف سے بھی ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ویڈیو بنانے اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کے متعلق معلومات دینے والے شخص کے لیے 10لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں