اونچی آواز میں موسیقی سننے اور بہت زیادہ ہیڈ فون لگانے والوں کو قوتِ سماعت سے محروم الکا یاگنک نے خبردار کردیا

بالی وڈ فلموں کے گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی نامور گلوکارہ الکا یاگنک قوتِ سماعت سے محروم ہوگئیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز میرے اندر ایک بیماری کی تشخیص کی جسے sensorineural hearing loss کہا جاتا ہے، اس مرض میں اکثر مریض ایک کان کی قوت سماعت سے محروم ہوجاتے ہیں جب کہ کچھ مریض دونوں کانوں کی قوت سماعت سے بھی محروم ہوجاتے ہیں۔الکا یاگنک نے کہا کہ ‘اس مرض کی تشخیص نے مجھے بہت پریشان کردیا ہے لیکن تمام دوستوں سے درخواست کروں گی کہ اونچی آواز میں موسیقی سننے اور بہت زیادہ ہیڈ فون لگانے سے گریز کریں تاکہ آپ کو میری طرح کسی مرض میں مبتلا نہ ہونا پڑے’۔58 سالہ گلوکارہ نے مزید کہا کہ ‘میں اس نازک گھڑی میں اپنے تمام چاہنے والوں کی محبت اور دعاؤں کی شکرگزار ہوں، امید کرتی ہوں کہ میں بہت جلد صحتیاب ہوکر لوٹوں گی’۔الکا یاگنک کی پوسٹ پر گلوکار سونو نگم سمیت متعدد اداکاروں اور گلوکاروں نے افسوس کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں