بھارتی گلوکار و ریپر بادشاہ کی اہلیہ اداکارہ ایشا رکھی کی علیحدگی کی افواہوں میں کی گئی ذو معنی سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہوگئی۔حال ہی میں ایشا رکھی نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنی اور بادشاہ کی شادی سمیت 2 ویڈیوز شیئر کیں جس کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا تھاکہ ہرطوفان ایک سبق ہے اور ہر دعا ایک امید ہے۔اس کے بعد جوڑے میں علیحدگی کی افواہوں نے سر اٹھا لیا تھا۔تاہم اس کے بعد ایشا نے اب انسٹاگرام پر ایک اور اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے واضح طور پر رشتے میں کشیدگی کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ کچھ لڑائیاں ایسی ہوتی ہیں جو کوئی ظاہری نشان نہیں چھوڑتیں۔
