آمنہ الیاس کو شادی کیلئے ”بندے دے پتر“ کی تلاش، کن خصوصیات کا حامل ہوناچاہیے؟ بتادیا

آمنہ الیاس کو شادی کیلئے ”بندے دے پتر“ کی تلاش، کن خصوصیات کا حامل ہوناچاہیے؟ بتادیا

معروف اداکارہ و سپر ماڈل آمنہ الیاس کو شادی کیلئے بندے دے پتر (انسان کے بچے) کی تلاش ہے۔ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے جب آمنہ الیاس سے سوال کیا گیا کہ انہیں شادی کے لئے کیسے لڑکے کی تلاش ہے تو انہوں نے پنجابی زبان میں کہا کہ بندے دا پتر ہو یعنی انسان کا بچہ ہو۔ انہوں نے مزید خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ کھاتا پیتا ہو، اچھے گھرانے سے تعلق رکھتا ہو، مال وال بھی ہو، مرسڈیز بھی ہو لمبا ہو، گڈ لکنگ بھی ہو، سب کچھ ہی ہو۔شو کے میزبان نے اتنی خصوصیات سننے کے بعد از راہ تفنن کہا کہ آپ کو بریڈپٹ پیک کرکے منگوا دیتے ہیں تو آمنہ الیاس نے بھی ہامی بھر لی کہ میری بھی یہ خواہش ہے کہ مجھے بریڈپٹ لا دو میں خوش رہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں