بیت اللہ کے سامنے کھڑے ہوکر راکھی ساونت کے سابق شوہر کے گلے شکوے، متھیرا نے آڑے ہاتھوں لے لیا

بیت اللہ کے سامنے کھڑے ہوکر راکھی ساونت کے سابق شوہر کے گلے شکوے، متھیرا نے آڑے ہاتھوں لے لیا

ٹی وی میزبان و اداکارہ متھیرا نے بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کو بیت اللہ کے سامنے کھڑے ہو کر اپنے سابق شوہر کے متعلق گلے شکوے کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بناڈالا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر راکھی ساونت کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ خانہ کعبہ کے قریب کھڑی روتے ہوئے اپنے سابق شوہر کی بے وفائی کا دکھ بیان کر رہی ہوتی ہیں۔اداکارہ متھیرا نے اس پر راکھی ساونت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں ’ڈرامہ‘ قرار دیا اور کہا کہ ’’مجھے معاف کیجیے گا لیکن یہ ڈرامہ ہے جو راکھی ساونت اللہ تعالیٰ کے گھر پر کر رہی ہیں۔ یہ صحیح نہیں ہے۔ انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ برائے مہربانی اس مقدس جگہ کا احترام کریں اور عذاب الہٰی کو دعوت نہ دیں۔ اپنے ذاتی مفاد کے لیے مذہب کو استعمال کرنا درست نہیں ہے۔‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں