راکھی ساونت کو عادل درانی کا جواب،100کے بدلے میں 200کروڑ کا دعویٰ کردیا

راکھی ساونت کو عادل درانی کا جواب،100کے بدلے میں 200کروڑ کا دعویٰ کردیا

راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل خان درانی نے ان کے خلاف 200 کروڑ ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا۔بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت کے خلاف عادل خان درانی نے 200 کروڑ کے ہرجانے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عادل خان درانی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ وہ اسی عدالت سے انصاف لے کر رہیں گے جہاں ان کے خلاف مقدمات چلائے گئے، انہیں بدنام کیا گیا اور انہیں جیل بھیجا گیا تھا۔عادل خان درانی کے وکیل نے بتایا ہے کہ انہوں نے راکھی ساونت 100 کروڑ ہرجانے کے جھوٹے مقدمے کے جواب میں 200 کروڑ کے ہرجانے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ راکھی ساونت کے خلاف (CRPC) کی دفعہ 200 کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں