سپر سٹار شاہ رخ خان کی فلم ’’جوان‘‘ نے ریلیز کے تیسرے روز ہی اہم سنگ میل عبور کرلیا

سپر سٹار شاہ رخ خان کی فلم ’’جوان‘‘ نے ریلیز کے تیسرے روز ہی اہم سنگ میل عبور کرلیا

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی میگا تھرلر ایکشن فلم ’جوان‘ ریلیز کے تیسرے روز ہی 200 کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔اداکار کے ہوم پروڈکشن ریڈ چیلیز نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ تین دن میں ’جوان‘ کا پوری دنیا میں مجموعی بزنس 384 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔ ’جوان‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن 65 کروڑ کے سنگ میل کے ساتھ ہندی سینما کی سب بڑی اوپننگ حاصل کرنے والی فلم کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے، کنگ خان کی فلم کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، ملیالم، کناڈا اور تامل میں ریلیز کیلئے پیش کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کو یہ سنگ میل عبور کرنے میں چار دن جبکہ ’غدر2‘ کو پانچ دن لگے تھے لیکن ’جوان‘ نے مختصر وقت میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں