شاہ رخ خان کی جوان نے 12 دنوں میں 858 کروڑ روپے کمالئے

شاہ رخ خان کی جوان نے دنیا بھر میں 858 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا۔فلمساز ایٹلی کی تازہ ترین فلم جوان ملکی اور عالمی باکس آفس پر اچھی کمائی کر رہی ہے، فلمی تجارتی تجزیہ کار منوبالا وجئے بالن کے مطابق، ریلیز کے 12 ویں روز جوان دنیا بھر کے باکس آفس پر 858 کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی ہے۔جوان میں شاہ رخ خان، نینتھارا اور وجے سیتھوپتی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

جوان میں شاہ رخ وکرم راٹھور (باپ) اور ان کے بیٹے آزاد کے دوہرے کردار میں جلوے گر ہیں، اس میں دیپیکا پڈوکون اور سنجے دت نے بھی خصوصی کردار ادا کیا ہے۔

https://x.com/ManobalaV/status/1703568167925371387?s=20

اپنا تبصرہ بھیجیں