صبا قمر نے کسی کی محبت میں گرفتار ہونے کا اعتراف کرلیا

معروف اداکارہ صبا قمر نے کسی کی محبت میں گرفتار ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر شخص کو ایک خاص انسان کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے، جس کے بغیر وہ رہ نہیں سکتا۔ایک ٹی وی شو میں میزبان کے سوال پر صبا قمر نے کہا کہ پھول پیار کرنے والے دیتے ہیں، مجھے پیار بھی بہت ملا ہے اور پیار کرنے والے بھی ہیں لیکن ایک انسان ہے جو ہر پیار پر بھاری ہے۔انہوں نے کہا ہم انسانوں کو کسی خاص انسان کی ہمیشہ ضرورت ہے، کوئی انسان کسی کے بغیر رہ نہیں سکتا۔ ایک سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ آج کل بہت خوش ہیں اور پرسکون زندگی گزار رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں