پرینیتی اور راگھو چڈھا شادی کے بندھن میں بندھ گئے ،جوڑے نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پرشیئر کر دیں

بالی ووڈ کی نٹ کھٹ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور انکے جیون ساتھی راگھو چڈھا نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کی شادی گزشتہ روز ادے پور میں ہوئی جس میں نامور سیاستدانوں سمیت کئی اداکاروں نے شرکت کی۔اب پرینیتی اور راگھو چڈھا نے مشترکہ طور پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تقریب کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں ہیں۔پرینیتی نے شادی پر گولڈ اور آف وائٹ رنگ کے عروسی جوڑے کا انتخاب کیا جب کہ دلہا آف وائٹ رنگ کی شیروانی میں دکھائی دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینیتی کا جوڑا معروف سلیبریٹی ڈیزائنر منیش ملہوترا نے تیار کیا جو خود بھی شادی میں دکھائی دئیے۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوڑے نے مہمانوں کے بیچ میں ایک دوسرے کے ہمراہ انٹری دی۔اس سے قبل پرینیتی اور راگھو کی کچھ تصاویر سامنے آئی تھیں جن سے متعلق دعویٰ تھا کہ یہ جوڑے کے ریسیپشن کی تصویریں ہیں جن میں اداکارہ نے گلابی رنگ کی ساڑھی جب کہ راگھو نے سیاہ پینٹ کوٹ پہنا تھا۔

https://www.instagram.com/p/Cxmk–AqOa1/?utm_source=ig_web_copy_link

اپنا تبصرہ بھیجیں