قطرینہ کیف واٹس ایپ پر دنیا کی مقبول ترین شخصیت بن گئیں

بالی وڈ کی باربی ڈول قطرینہ کیف واٹس ایپ پر دنیا کی مقبول ترین شخصیت بن گئی ہیں۔ قطرینہ کیف نے مقبولیت میں واٹس ایپ کے مالک مارک زکر برگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، واٹس ایپ چینلز پرکترینہ کیف کے فالوورز کی تعداد 14.2 ملین ہے جبکہ میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ کے 9.2 ملین فالوورز ہیں۔ کترینہ کیف نے مارک زکربرگ کے ساتھ ساتھ عالمی شہرت یافتہ گلوکار و ریپر بیڈ بنی کو بھی واٹس ایپ پر مقبولیت کی دوڑ میں شکست دے دی ہے کیونکہ واٹس ایپ پر گلوکار کے فالوورز کی تعداد 12.6 ملین ہے جوکہ بالی ووڈ اداکارہ سے کم ہے۔ خیال رہے کہ پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ نے 150 سے زائد ممالک میں اپنا نیا چینلز فیچر متعارف کروایا تھا، چینلز ایک براڈ کاسٹ فیچر ہے جس کو سلیبریٹی اور اسپورٹس ٹیمیں اپنی اپ ڈیٹس شیئر کرنے کے لیے استعمال کرسکتی ہیں۔اس نئے فیچر کے ذریعے ہم واٹس ایپ پر مشہور شخصیات کے فالوورز کی تعداد دیکھ کر اُن کی مقبولیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں