ملاوٹی چائے بیچنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

ساہیوال پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹی چائے بیچنے والوں کے گرد گھیرا تنگ،بائی پاس چیچہ وطنی میں کریانہ سٹور پر چھاپہ، 171 کلو گرام ملاوٹی پتی ضبط،کریانہ سٹور مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی۔تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کے دوران چائے میں رنگ کی ملاوٹ پائی گئی۔ملاوٹ ثابت ہونے پر بھاری مقدار میں غیر معیاری پتی ضبط کرلی گئی۔مضر صحت چائے فروخت کرنے پر فوڈ بزنس مالکان کیخلاف تھانہ سٹی چیچہ وطنی میں ایف آئی آر درج کروادی گئی۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ملاوٹی چائے چھوٹے کریانہ سٹورز اور ٹی سٹالز پر سپلائی کی جانی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خوراک میں ملاوٹ کے خاتمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں