خطرناک کانگو وائرس کے مزید مریض سامنے آ گئے

کوئٹہ میں خطرناک کانگو وائرس کے مزید 2 مریض سامنے آ گئے۔نجی ٹی وی کےمطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کے فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو میں مبتلا مریضوں کے مزید 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پشین کے رہائشی 25 سالہ بصیر احمد کو فاطمہ جناح ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ کوئٹہ کے 23 سالہ رہائشی زرک خان کو بھی فاطمہ جناح ہسپتال ہی داخل کروایا گیا ہے۔واضح رہے کہ سول ہسپتال کوئٹہ کا ایک ڈاکٹر رواں ماہ کے شروع میں خطرناک کانگو وائرس کا شکار ہو کر کراچی میں انتقال کر گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں