روزانہ ٹماٹر کھانے سے جگر کی چربی کم ہونے کا انکشاف

اٹلی میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں ٹماٹر کے روزانہ استعمال سے جگر کی چربی میں کمی کے ممکنہ فوائد سامنے آئے ہیں۔ 79 افراد پر مشتمل مطالعے میں شرکاء نے 6 ہفتوں تک روزانہ 200 گرام کچے ٹماٹر اور 50 گرام ٹماٹر کی چٹنی استعمال کی، جس کے بعد جگر میں چربی کا پیمانہ کنٹرول گروپ کے مقابلے میں زیادہ کم ہوا۔ محققین کے مطابق نتائج حوصلہ افزا ہیں، تاہم مزید بڑی اور طویل تحقیق کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

5 × 3 =