مارکیٹ میں غیر معیاری آئی ڈراپس کی موجودگی کاانکشاف، حکومت نے وارننگ جاری کردی

پاکستان بھر کی مارکیٹوں میں غیرمعیاری آئی ڈراپس کےسٹاک کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔جس کے بعد حکومت نے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ہے ۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے انکشاف کیا ہے کہ مارکیٹ میں کومیسیٹن نامی آئی ڈراپس کا ایک بیج غیر معیاری ہے جس کا نمبر CYF003 ہے۔ مذکورہ ڈراپ آنکھوں کے بیکٹریل انفیکشن کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ڈریپ حکام نے خبردار کیا ہے کہ شہری آئی ڈراپس کا بیج خریدتے وقت بیج نمبر ضرور دیکھیں۔ ادھر حکومت نے غیر قانونی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے ہوم ورک مکمل کرلیا جبکہ کارروائی کی ذمہ داری نیشنل ٹاسک فورس کے سپرد کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں