پاکستان میں پولیو وائرس کے حوالے سے انتہائی بری خبر آگئی

پاکستان کے 4 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔نگراں وزیر صحت ندیم جان کا کہنا ہے کہ تمام نمونوں میں ملے وائرس کا تعلق افغانستان میں پولیو وائرس کلسٹر سے ہے۔ پاکستان میں اب تک 43 مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ ہوئے جو بہت تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کا حساس ترین پولیو سرویلنس نظام قائم ہے، نمونوں میں وائرس کی تصدیق ظاہر کرتی ہے کہ یہ نظام موثر انداز میں کام کر رہا ہے۔ماحول میں وائرس کی موجودگی ہر بچے کیلئے خطرہ ہے، پولیو لاعلاج ہے اور صرف ویکسین ہی بچوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے رواں سال کئی پولیو مہمات کا انعقاد کیا ہے، نومبر میں جن علاقوں میں وائرس ہوگا وہاں انسداد پولیو مہم میں ویکسین دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں