نیگلیریا ایک اور جان لے گیا

نیگلیریا سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، ایک اور شخص کی جان لے لی ۔رواں سال ہلاکتوں کی تعداد 10تک پہنچ گئی۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق نارتھ کراچی کا رہائشی 22 سالہ طالبعلم محمد ارسل بیگ کو 27 اکتوبر کو نجی اسپتال میں لایا گیا تھا۔پی سی آر ٹیسٹ میں نگلیریا پازیٹو آیا تھا۔اہل خانہ کے اصرار پر علاقے سے پانی کے نمونوں کے حصول کے لیے ٹاؤن سرویلنس کوآرڈینیٹر کو مطلع کردیا گیا ہے۔محکمہ صحت کاکہنا ہے کہ ماہرین کی جانب سے تجویز کردہ ہدایات کے مطابق پانی میں کلورین کی مقدار لازمی شامل کی جائے۔ عوام پانی کے ٹینکوں میں کلورین کی مقدار بڑھائیں۔ناک میں پانی ڈالتے ہوئے احتیاط اپنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں