روس، چین اور امریکہ کے صدور کی ملاقات انسانیت کیلئے پیغام دے سکتی ہے، کریملن

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے منگل کو روسی ٹیلی ویژن چینل ویستی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن، چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان چین کے شہر شینزن میں ہونے والی ملاقات عالمی سطح پر اہمیت کی حامل ہوگی۔تینوں ممالک کے صدور کی ملاقات ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون تنظیم (APEC) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر طے ہے۔دمتری پیسکوف نے کہا کہ یہ ملاقات کسی نہ کسی انداز میں پوری انسانیت کو ایک مضبوط پیغام دے سکتی ہے کہ موجودہ مسائل سے نکلنے کے راستے تلاش کرنے کے لیے مذاکرات کی ضرورت ہے۔کریملن کے ترجمان نے روس، چین اور امریکہ کے صدور کی آئندہ سہ فریقی ملاقات کو ایک سنگ میل کی حیثیت رکھنے والا اہم واقعہ قرار دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

five × five =