ابوظبی: روسی ایم ایم اے فائٹر عثمان نورماگومیدوف جیل سے رہا، جرمانے میں 50 فیصد کمی

عدالتی حکام کے مطابق متاثرہ جارجیائی فائٹرز کی اپیل پر ملزمان کی سزاؤں میں نرمی کی گئی، متاثرہ افراد نے اپنے دعوے واپس لےکر ملزمان کی رہائی کی اپیل بھی کی تھی۔عدالت نے عثمان نورماگومیدوف کا جرمانہ 3 لاکھ درہم سے کم کرکے ڈیڑھ لاکھ درہم کردیا۔یاد رہےکہ 11 نومبر کو ابوظبی کے ایک ہوٹل میں روسی اور جارجیائی فائٹرز کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، ہوٹل کی لابی میں ہونے والی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں

two × five =