وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز )وفاقی کابینہ نے 13اپریل کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری دے دی۔

ذرائع کےمطابق آج وزیراعظم کی زیر صدارت ہونےوالے وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

کابینہ نے بورڈ آف انوسٹمنٹ کا نام بدل کر انوسٹمنٹ پاکستان رکھنےکی منظوری دے دی۔

اسی طرح فیڈرل گورنمنٹ کی جگہ متعلقہ اتھارٹیز کا نام رکھنےکی منظوری بھی دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: تنویر الیاس کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری
وفاقی کابینہ نے سید رضا زیدی کو چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ مقرر کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں