ملک میں الیکشن ایک ہی روز ہونے چاہئیں، احسن اقبال

اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سئنیر رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہا ہےکہ آئین کےمطابق ملک میں الیکشن ایک ہی روز ہونے چاہئیں۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہاکہ کوئی الیکشن سےفرار اور انکار کا منصوبہ نہیں،قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن ہونےچاہئیں۔

اُنہوں نےکہاکہ ایک مخصوص جماعت کے فیصلوں کو ملک پر مسلط نہ کیا جائے،لاڈلے نے4سال ملک کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نےمزید کہاکہ انتخابات میں عمران خان کو شکست دیں گے،عمران خان ایک فتنہ ہےجو قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے یہ بھی کہاکہ ملک کو اس وقت استحکام کی ضرورت ہے،ملک کو دوبارہ ترقی کےراستے پر گامزن کریں گے، توانائی اور آئی ٹی کےشعبے کو ترقی دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں