اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری

فلسطین( سٹار ایشیا نیوز )اسرائیلی فورسز کی ریاستی دہشت گری جاری، اسرائیلی فورسز نےفائرنگ کر کے17سال کا نوجوان جبرائیل محمد جاں بحق ہوگیا۔

فلسطینی وزارت صحت کا اس حوالے سے بتانا ہےکہ اسرائیلی فورسز نےفلسطینی نوجوان کے سر میں گولی ماری۔

وزارت صحت کاکہنا ہےکہ اسرائیلی فورسز کی فائرنگ میں دیگر چھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سےتین کی حالت تشویشناک ہے۔

وزارت صحت نےکہاکہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نےعقبة جبر کے پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نامعلوم افراد مبینہ زیادتی کے بعد لڑکی کو سڑک پر پھینک کر فرار
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق رواں سال اسرائیل کی پُرتشدد کارروائیوں میں101 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں