حکومت کو سپریم کورٹ نہیں شریف کورٹ آف پاکستان چاہیے، فرخ حبیب

لاہور( سٹار ایشیا نیوز )پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نےکہا ہےکہ حکومت کو سپریم کورٹ نہیں بلکہ شریف کورٹ آف پاکستان چاہیے۔

یہ بات عدالت کےباہر میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہی۔

ان کا کہناکہ گزشتہ ایک سال سےپاکستان میں فاشسٹ حکمراں مسلط ہیں ان کو فیصلے لکھوانےکی عادت پڑی ہوئی ہیں۔

فرخ حبیب نےکہاکہ ملک میں غیر یقینی کی صورتِحال حکومت کی مرہونِ منت ہے،ملک کےمشکلات کا واحد راستہ انتخابات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں گرد کا طوفان، حادثات میں 6 افراد ہلاک
پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا تھاکہ حکومت کا بس چلےتو ملک بھر میں دفعہ 144نافذ کردے، حکومت شکست کےخوف سے بھاگ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں