کل سے جلسے شروع کروں گا، عمران خان

لاہور( سٹار ایشیا نیوز )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان نےکہا ہےکہ اب آج سےنہیں کل (جمعرات)سےجلسےشروع کروں گا۔

ویڈیو بیان میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہےکہ میں نےپہلےفیصلہ کیا تھاکہ بدھ سے جلسےشروع کروں گا،مگرعدالتوں میں میری پیشیاں ہیں اس لیےاب جمعرات سےجلسےکروں گا۔

ان کا کہنا ہےکہ پہلا جلسہ مریدکےمیں ہوگا،پلان دوں گا کہ کیسےملک کو دلدل سےنکالنا ہے۔

عمران خان نےکہاکہ کبھی کوئی کسی کوپلیٹ میں رکھ کرآزادی نہیں دیتا۔

انہوں نےمزیدکہاکہ جن قوموں کےشہریوں کے بنیادی حقوق کاتحفظ ہوتا ہےوہ آزاد ہوجاتےہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نےمزید کہاکہ ہمارے پاس انصاف نہیں،غلام ہیں اس لیےاوپرنہیں جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما سید حبیب حیدر گرفتار
سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا تھاکہ جہاں طاقت ور کیلئےایک قانون،کمزور کیلئےدوسرا قانون ہو وہ قوم کبھی نہیں اٹھ سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں