سیاسی انتشار ختم ہونے کے بعد اب معاشی انتشار ختم ہو رہا ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(سٹار ایشیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نےکہا ہےکہ معیشت کوئی آن آف بٹن نہیں ہے،یہ سیاسی استحکام سے جڑی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نےکہاکہ گزشتہ حکومت معاشی بارودی سرنگیں بچھاکر گئی،سیاسی انتشارختم ہونے کےبعد اب معاشی انتشارختم ہو رہا ہے۔

انہوں نےمزید کہاکہ معاشی اشارےبہتر ہونا شروع ہوگئےہیں،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈرسستا ہوگیا، آٹے کی قیمت35روپےفی کلو نیچےہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ
وفاقی وزیر اطلاعات نےیہ بھی کہاکہ ڈالر کی قدر کم ہوگئی،آج ملک کےاندر سیاسی تناؤ ختم ہو رہا ہے، نفرت اورفساد ختم ہوتانظر آرہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں