رواں ماہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے لیے پُرامید ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد ( سٹار ایشیا نیوز)وزیراعظم شہباز شریف رواں ماہ آئی ایم ایف سےمعاہدے کیلئے پرامید ہیں۔

غیر ملکی میڈیا سےگفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نےکہاکہ ہم اب بھی بہت پرامید ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام عملی شکل اختیار کر لےگا۔

انہوں نےکہاکہ آئی ایم ایف کی طرف سےہمارا 9واں جائزہ تمام شرائط وضوابط سےمطابقت رکھتا ہے۔

شہباز شریف نےمزید کہاکہ آئی ایم ایف فنڈنگ حاصل کرنے کےلیے پاکستان تمام اقدامات مکمل کر چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بھاری مالیت کی اسمگل شدہ سگریٹ و دیگر سامان برآمد
ان کاکہنا تھاکہ اُمید ہےکہ ہمیں اس ماہ کوئی اچھی خبر ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں