پیپلز پارٹی میئر سے متعلق خوش فہمی میں مبتلا ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی(سٹار ایشیا نیوز)امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہےکہ15جون کو بلدیاتی الیکشن کےبعد میئر کا انتخاب ہونےجا رہاہے، پیپلز پارٹی میئر سےمتعلق خوش فہمی میں مبتلا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نےکہاکہ کل ہمارے63 لوگ کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی)کےایوان میں موجود تھے،ہمارے 193لوگ ہی میئر کےانتخاب کےدن ایوان میں ہوں گے، امید ہےدیگر سیاسی جماعتیں بھی میئر کےانتخاب میں ساتھ دیں گی۔

انہوں نےکہاکہ سندھ حکومت وڈیرہ شاہی کو قائم رکھنا چاہتی ہے،پیپلز پارٹی کراچی کےلیے کچھ نہیں کرنا چاہتی،اس وقت ملک میں نئی نئی پارٹیاں وجود میں آرہی ہیں،ان حالات میں کراچی کی مردم شماری کو غائب کر دیاگیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کاکہنا ہےکہ ماضی میں ایک پرچی دیکر کہا جاتا تھا کہ کراچی کی آبادی اتنی ہے،ایک کروڑ 91لاکھ سےزائد کراچی کی آبادی بتائی جار ہی ہےجو کہ فراڈ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ ایم کیو ایم پاکستان جھوٹا دعویٰ کر رہی ہےکہ انہوں نےکراچی کی آبادی میں30لاکھ کا اضافہ کیا،جو طریقہ کار اختیار کیا گیا وہ فراڈ ہےلہٰذا چیزیں سامنےلائی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں