فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

کراچی(سٹار ایشیا نیوز)ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بہت بڑی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت میں چار ہزار روپےکی کمی ہوئی ہے۔

اس کمی کےبعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ دو لاکھ 21ہزار500 روپے ہے۔

اسی طرح دس گرام سونےکا بھاؤ 3ہزار430 روپے کم ہو کر ایک لاکھ89 ہزار900 روپےہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینی صدر محمود عباس چار روزہ دورے پر چین پہنچ گئے
ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 2ڈالر کم ہو کر1961 ڈالرفی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں