اداکارہ حنا چوہدری نے لوگوں کو شادی کرنے کا مشورہ دے دیا۔حنا چوہدری نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جہاں میزبان نے ان سے سول کیا کہ کیا آپ کو کبھی محسوس ہوا کہ ماں بننے کے بعد کام میں کمی ہوئی ہے؟اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میری بیٹی میرے لیے خوش قسمتی کی علامت ہے، جب مجھے میرے حاملہ ہونے کی خبر ملی تو اسی دن ہی مجھے ‘ہنی مون’ پروجیکٹ ملا۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے شاید میری بیٹی کی وجہ سے مجھے کام مل رہا ہے اور میرے شوہر اچھے مقام پر ہیں، کہتے ہیں اولاد اپنا رزق خود لے کر آتی ہے، یہ سچ ہے میں نے اس کا تجربہ کیا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر اب لوگ مجھے کہتے ہیں ابھی شادی نہیں کرنی ابھی ہم اس مقام پر نہیں تو میں کہتی ہوں شادی کر لو، آنے والا رزق لے کر آتا ہے، جب اچھا مثبت پاٹنر زندگی میں آتا ہے تو راستے کھلتے ہیں اور بہت ساری چیزوں کیلئے آپ کو راستے مل جاتے ہیں۔ میری مثال سب کے سامنے ہے مجھے مین پروجیکٹس شادی کے بعد ہی ملے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments