وسیم اکرم نے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ خدا کا واسطہ ہے مشورہ دینا بند کردو، ایسے لوگ دنیا کے کامیاب ترین لوگوں کو مشورے دے رہے ہوتے ہیں،ان کے 2 فالوورز ہوتے ہیں اور وہ 200 ملین والوں کو مشورہ دے رہے ہوتے ہیں۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھاکہ مثبت سوچیں اور دوسروں کیلئے مثبت کمنٹس کریں تو آپ لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور پورا دن پرسکون گزرے گا، اگر لوگ سمجھتے ہیں میرے سوشل میڈیا پر برے تبصرے کرنے سے مجھے فرق پڑے گا تو یہ لوگ غلط ہیں، پہلے مجھے فرق پڑتا تھا لیکن اب پچھلے 2 سالوں سے میں نے توجہ دینی چھوڑ دی، حتیٰ کہ میں نے کمنٹس پڑھنے بھی چھوڑ دیے۔
Load/Hide Comments