محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی

لاہور(سٹار ایشیا نیوز)محکمہ موسمیات نےمون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی، 3جولائی سے8جولائی تک ملک بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز ہونےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ بحیرہ عرب میں مرطوب ہوائیں ملک کےبالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔3 سے8 جولائی تک اسلام آباد، راولپنڈی،مری اور گلیات میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔5سے8جولائی تک بارکھان،لسبیلہ،ڈی آئی خان،ملتان میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

7اور8جولائی کو سکھر،جیکب آباد،ٹھٹھہ،عمر کوٹ حیدرآباد میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ4 سے7 جولائی تک راولپنڈی،اسلام آباد میں بارش سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کشمیر،گلگت بلتستان کےپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔6 سے8 جولائی کو موسلادھار بارش سے ڈی آئی خان میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز ہو گیا
محکمہ موسمیات نےسیاحوں اورمتعلقہ اداروں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کرتےہوئے کہاکہ آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش سےکمزور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں