بالی وڈ کے مشہور گلوکار و میوزک پروڈیوسر ہنی سنگھ نے اپنی طلاق سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کے بعد میری طبعیت بہتر ہونا شروع ہوگئی۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ہنی سنگھ نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی اور اپنی طلاق پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ اہلیہ شالنی تلوار سے طلاق کے بعد میری زندگی میں چیزیں بہتر ہونا شروع ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ طلاق سے مجھے فرق نہیں پڑا، جب میری علیحدگی ہوئی، اس کے بعد صحت ٹھیک ہونا شروع ہو گئی اور میری دوائی بھی کم ہوئی، ایسا لگ رہا تھا کہ میں 7 سالوں میں پہلی بار دنیا دیکھ رہا ہوں۔گلوکار نے یہ بھی کہا کہ ہم دونوں نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جو ہمیں میڈیا کے سامنے اپنی علیحدگی پر بات کرنے سے روکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments