انٹرنیٹ کی بندش کا معاملہ، پی ٹی اے نے دستاویزات میں کیا اعتراف کیا ؟ نجی ٹی وی کا دعویٰ

گزشتہ5 سال کےدوران ملک میں انٹرنیٹ سروس کی خرابی کےمتعدد واقعات رونما ہوئے، جس کی تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی اے نےدستاویزمیں اعتراف کیاکہ رواں سال ملک بھرمیں 4 بارانٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی،ملک میں انٹرنیٹ خرابی کی وجہ اکثر سب میرین کیبل کی خرابی ہوتی ہے،رواں سال فروری میں مصر میں زمینی کیبل کٹنے سے انٹرنیٹ متاثر ہوا۔17جون کوکراچی کے قریب زیرسمندرمیں کٹ کی وجہ سےانٹرنیٹ متاثر ہے،کیبل میں خرابی 24ستمبر تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے،31جولائی کو پی ٹی سی ایل سسٹم میں خرابی کی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ متاثررہا۔دستاویزات کےمطابق 17اگست سے 27اگست تک میں اے اے ای 3میں خرابی سے انٹرنیٹ فراہمی میں خلل آیا،اپریل 2023ء میں فرانس میں زمینی کیبل میں کٹ لگنےسےانٹرنیٹ متاثر ہوا،نومبر2022میں مصرمیں زمینی کیبل میں کٹ لگنے سے انٹرنیٹ متاثرہوا۔دستاویزمیں انکشاف کیاگیا ہےکہ فروری2022میں کراچی میں ٹی ڈبلیو 1میں خرابی سے 3 ماہ انٹرنیٹ متاثر رہا،دسمبر2021میں یو اے ای مین زمینی کیبل اے ای ای 1میں کٹ لگنے سے چندگھنٹے انٹرنیٹ متاثر ہوا، فروری 2021میں مصرمیں زمینی کیبل میں کٹ لگنے سے انٹرنیٹ متاثرہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں