ملک بھر میں 2 کروڑ 62 لاکھ 6 ہزار 520 بچے بچیاں سکولوں سے باہر ہیں۔ یہ انکشاف وزارت تعلیم کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریر ی رپورٹ میں کیا گیا۔ وزارت تعلیم نے تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں جس کے مطا بق 5 سے 9 سال تک کے 1کروڑ 7 لاکھ 74 ہزار 890 بچے اور بچیاں سکول سے باہر ہیں۔ 49 لاکھ 72 ہزار 949 سال کے بچے( Male) اور 58 لاکھ 1 ہزار 941 بچیاں (Female)تعلیم سے محروم ہیں۔ 10 سے 12 سال تک کی عمر کے 49 لاکھ 35 ہزار 484 بچے بچیاں مڈل تعلیم سے محروم ہیں۔ ان میں 21لاکھ 6 ہزار 672 بچے( Male) اور 28 لاکھ 28 ہزار 812 بچیاں(Female) مڈل تعلیم سے محروم ہیں۔”جنگ ” کے مطابق ہائی سکول کی تعلیم سے کل 45 لاکھ 45 ہزار 537 طلباء طالبات محروم ہیں۔ (Male) طلبا ء23لاکھ 6 ہزار 882 اور طالبات(Female) کی تعداد 22 لاکھ 38 ہزار 655 ہے۔ ہائر سیکنڈری کے کل 59 لاکھ 50 ہزار 609 طلباء و طالبات تعلیم سے محروم ہیں جس میں طلباء( Male) 29 لاکھ 92 ہزار 570 اور طالبات(Male) 29 لاکھ 58 ہزار 49 ہیں۔وفاقی نظامت تعلیمات نے سکولوں میں بچیوں کی تعداد کو بڑھانے کیلئے متعدد اقدا مات کیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments