ایشیا میں رواں سال کے سب سے طاقتور سمندری طوفان ”یاگی“ کی شمالی ویتنام میں تباہ کاریاں جاری ہیں، جس کی زد میں آکر درجنوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی و لاپتہ ہو گئے ہیں، جبکہ انفرا سٹرکچر کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ شمالی ویتنام میں طوفان کے سبب مختلف واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 65 ہوگئی ہے، جبکہ 750 سے زائد افراد زخمی اور 39 لاپتہ ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان یاگی سے ویتنام میں زیادہ تر ہلاکتیں مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب سے ہوئیں۔ شمالی ویتنام میں ایک پل گِر گیا جبکہ کئی گاڑیاں بہہ گئیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق ویتنام میں طوفان کے بعد تقریباً 15 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔ویتنامی حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ اب طوفان کمزورہو گیا ہے لیکن مغرب کی طرف بڑھتے ہی مزید تباہی مچائے گا، اس سلسلے میں ویتنام کے ساحلی علاقوں سے تقریباً 50 ہزار افراد کو نکال لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق ویتنام کے شمالی صوبوں میں سکول عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے فوج تعینات کر دی گئی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارہ طوفان کے مطابق طوفان یاگی شمالی ویتنام کا 30 سال میں آنے والا سب سے طاقتور طوفان ہے، جو فلپائن، چین میں تباہی مچانے کے بعد ہفتے کے روز ویتنام سے ٹکرایا تھا۔خبر ایجنسی کے مطابق سمندری طوفان یاگی سے چین اور فلپائن میں 24 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments