بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں جوس کا سٹال لگانے والے دکاندار کو سنگین الزام پر گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پھلوں کے جوس کے ٹھیلے سے جوس پینے پر گاہکوں کو رنگت پر شک ہوا جس پر وہاں ہجوم جمع ہوگیا اور دکاندار سے جھگڑا ہونے لگا۔مقامی افراد نے شک کی بنا کر سٹال کی تلاشی لی تو وہاں پیشاب سے بھری ایک بوتل رکھی ہوئی تھی جس کی وہ کوئی خاطر خواہ وجہ نہیں بتا پا رہا تھا۔معاملہ پولیس تک پہنچا جہاں دکاندار نے اعتراف کیا کہ پیشاب کی بوتل اس کی ہے اور وہ جوس میں قطرے ملایا کرتا تھا۔تاہم دکاندار نے ایسا کرنے کی وجہ نہیں بتائی۔ پولیس ہر پہلو سے کیس کی تفتیش کر رہی ہے۔دکاندار کی شناخت عامر خان کے نام سے ہوئی ہے۔یاد رہے کہ بھارت کی ریاست تلنگانہ میں گزشتہ برس فالودہ بنانے والا دکاندار پکڑا گیا تھا جو فالودے میں اپنا سپرم استعمال کیا کرتا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments