سریلے گائیک اور پٹیالہ گھرانے کے چشم و چراغ اسد امانت علی خان کے مداح آج ان کی 69 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔کلاسیکی موسیقی کی جان گلوکار اسد امانت علی خان 25 ستمبر 1955ء کو لاہور میں پیدا ہوئے، اسد امانت علی خان کو گائیکی کا فن اپنے والد استاد امانت علی خان سے ورثے میں ملا لیکن انہوں نے فن گائیکی میں اپنی الگ شناخت منوائی۔اسد امانت علی خان نے گائیکی کا آغاز 10 سال کی عمر سے کیا اور کلاسیکی موسیقی سے تعلق رکھنے والے خاندان کو چار چاند لگا دئیے۔گلوکار اسد امانت علی خان کی غزلیں اور کلاسیکل راگ کو عالمی شہرت ملی، اپنے والد کی گائی ہوئی غزل ’’انشا جی اٹھو اب کوچ کرو‘‘ سے اسد امانت علی کو اولین شناخت ملی، اصل شہرت ’’عمراں لنگھیاں پباں بھار‘‘ سے ملی۔اسد امانت علی خان کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments