سٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان آج بھی برقرار ہے، انڈیکس نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 602 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 92 ہزار 900 کی نئی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی 100 انڈیکس 366 پوائنٹس اضافے سے 92 ہزار 304 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا جبکہ کاروباری دن کی بلند ترین سطح 92 ہزار 514 پوائنٹس تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں