پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں کپتان محمد رضوان اور ایڈم زیمپا کی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں فاسٹ بائولر نسیم شاہ کی گیند پر ایڈم زیمپانے شارٹ کھیلنے کی کوشش کی اور گیند وکٹ کیپر رضوان کے ہاتھوں میں گئی جنہوں نے اپیل کی لیکن ایمپائرنے آئوٹ نہیں دیا جس پر رضوان نے زیمپا سے پوچھتے ہیں کیا مجھے ریویو لینا چاہئیے؟ جس پر زیمپاجواب میں کہتے ہیں یقینا آپ کو ریویولے لینا چاہئیے ۔دونوں کھلاڑیوں کے مابین دلچسپ گفتگو پر کمنٹیٹرز بھی ہنس پڑے یہ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments