جنوبی کوریا؛ سیلابی پانی سے بھری سرنگ سے 13 لاشیں برآمد

جنوبی کوریا میں سیلاب کے پانی میں ڈوبی سرنگ سے 13 افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ کئی روز سے جاری بارشوں کے باعث جنوبی کوریا کے متعدد علاقے زیرآب ہیں۔ وسطی کوریا کے شہر چینگ یو میں سیلابی پانی سے بھری ایک سرنگ سے بھری 13 لاشیں برآمد کرلی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دریا کا پانی بند توڑ کر شہر میں داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں 685 میل لمبی سرنگ میں پانی بھر گیا۔ پانی بھرنے کے وقت سرنگ میں 15 سے زائد گاڑیاں اور مسافروں سے بھری بس موجود تھی۔ریسکیو ورکرز اب تک سرنگ سے 13 لاشیں نکال چکے ہیں جبکہ مزید افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔جنوبی کوریا میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث چند روز میں 39 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں