برطانیہ نے اسلام پسند دہشت گردی کو ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا

برطانوی وزیر داخلہ نے اسلام پسند دہشت گردی کو قومی سلامتی کا سب سے بڑا دشمن قرار دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ برطانیہ میں ایک عوامی اجتماع پر داعش کی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کو ناکام بنادیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی دہشت گردی بالکل غیر متوقع ہوتی ہے جو ایک بڑا خطرہ بنی ہوئی ہے، اس کا پہلے سے پتا لگانا اور تفتیش کرنا مشکل ہورہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام پسند دہشت گردی اب بھی ایم آئی 5 پر کیس لوڈ کا تین چوتھائی حصہ ہے اور انسداد دہشت گردی فورسز کے پاس لگ بھگ 800 دہشت گردی سے متعلق براہ راست کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں