دنیا کے مضبوط ترین پاسپورٹ میں سنگاپور نے جاپان سے اوّل نمبر چھین لیا

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2023 میں سنگاپور نے دنیا کے سب سے طاقتور پاسپورٹ کے حامل ملک ہونے کا اعزاز جاپان سے چھیین لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں برس کے ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں 192 سفری مقامات تک ویزہ فری رسائی رکھنے کی وجہ سے سنگاپور کو دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔

پانچ بار اوّل نمبر پر براجمان ہونے والا جاپان اس بار نیچے کھسک کر تیسرے نمبر پر آگیا۔ 190 ممالک یا مقامات تک ویزہ کے بغیر جانے کی سہولت رکھنے والے یورپی ممالک جرمنی، اٹلی اور اسپین اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ جاپان، آسٹریا، فن لینڈ، فرانس، لکسمبرگ، جنوبی کوریا اور سویڈن تیسرے نمبر پر ہیں۔

6 سال کی تنزلی کے بعد برطانیہ 2 درجے چھلانگ لگا کر چوتھے نمبر پر آگیا۔ برطانیہ اس نمبر پر آخری بار 2017 میں آیا تھا۔ امریکا دہائیوں سے اس انڈیکس میں تنزلی کی جانب اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں