برطانیہ : ریلوے کی تین روزہ ہڑتال جاری ، کتنےکارکنوں نے کام چھوڑ دیا ؟

برطانیہ میں ریلوے کی تین روزہ ہڑتال جاری ہے ، 20 ہزار کارکنوں نے کام چھوڑ دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق کمپنیاں نظرثانی شدہ تنخواہوں کی ادائیگی میں ناکام ہوگئیں، ریلوے یونین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں تعطیلات کے عروج پر ہڑتال سے ہزاروں مسافر متاثر ہوں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہٹرتال سے ویلز اور سکاٹ لینڈ سمیت پورے ملک میں ریلوے کی سروسز متاثر ہونگی، مرکزی انٹرسٹی روٹ، لندن اور گلاسگو کو جوڑنے والی مغربی ساحل کی مین لائن بھی بندہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں