اب تک کی سب سے بڑی خبر ، پاکستان نے بھارتی طیارے گرائے، امریکہ نے بھی اعتراف کرلیا

امریکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے انکشاف کیا ہے کہ چین کے تیار کردہ پاکستانی J-10 سی لڑاکا طیاروں نے بدھ کے روز کم از کم دو بھارتی فوجی طیارے مار گرائے۔ یہ دعویٰ دو اعلیٰ امریکی حکام نے کیا، جو اس پیش رفت کو بیجنگ کی فضائی طاقت کی بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انہیں “بہت زیادہ اعتماد” ہے کہ پاکستان نے چینی ساختہ J-10 طیارے استعمال کرتے ہوئے بھارتی طیاروں پر فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغے، جس کے نتیجے میں کم از کم دو بھارتی جنگی طیارے تباہ ہوئے۔

ایک اور اہلکار نے بتایا کہ ان میں سے ایک بھارتی طیارہ فرانس کا تیار کردہ جدید رافیل تھا۔ امریکی حکام کے مطابق اس آپریشن میں پاکستان کے امریکی ساختہ F-16 طیارے استعمال نہیں کیے گئے۔ادھر پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے رائٹرز سے گفتگو میں تصدیق کی کہ پاکستانی فضائیہ نے چینی J-10 طیاروں کے ذریعے بھارت کے تین رافیل طیارے مار گرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر پانچ بھارتی طیارے فضائی جھڑپ میں مار گرائے گئے۔بھارت کی جانب سے اب تک اپنے طیاروں کے نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی بلکہ صرف اتنا کہا گیا ہے کہ اس نے پاکستان میں مبینہ دہشت گردی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں