برطانوی وزیراعظم کو جھٹکا

برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک کو بڑا جھٹکا، حکمراں جماعت کنزرویٹوپارٹی ضمنی الیکشن میں تین میں سے دو نشستوں پر شکست سے دوچار ہوگئی ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کنزرویٹو پارٹی 20 ہزار کی اکثریت والی نشست بھی نہ بچا سکی ، لیبر نے سیلبی اینڈ اینسٹی کی نشست، لب ڈیم نے سمرٹن اینڈ فروم کی نشست جیت لی۔

کنزرویٹو پارٹی صرف بورس جانسن کے استعفیٰ سے خالی نشست پر ہی کامیاب ہوئی۔ واضح رہے کہ ضمنی نشستیں کنزرویٹو پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کے استعفی دینے کے سبب خالی ہوئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں